4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 12:28
لاہور: مہندی کی تقریب میں ڈکیتی کی کوشش، 2 ڈاکو ہلاک
آج نیوز - لاہور میں مہندی کی تقریب میں ڈکیتی کی غرض سے آنے والے دو ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے جبکہ دولہے کا بھائی اور چچی زخمی ہو گئی۔ پولیس کے مطابق سبزہ زار ایل بلاک میں خلیل کے بیٹے کی مہندی کی رسم جاری تھی کہ ڈاکو آ گئے اور ان کا سامنا گھر کے باہر دولہے غضنفر کے بھائی اور چچی سے ہوا جو شاپنگ کے بعد واپس آئے تھے۔ ڈاکووٴں نے گن پوائنٹ پر دولہے کی چچی سے زیورات چھیننے کی کوشش کی، جس کے شور مچانے پر گھر میں موجود افراد نے دو ڈاکووٴں کو پکڑ لیا۔ جنہیں چھڑانے کے لئے ساتھیوں نے فائرنگ کردی، جس کی زد میں آ کر دونوں ڈاکو مارے گئے جبکہ شاہد اور اس کی چچی زخمی ہو گئی۔۔ پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لے کر مردہ خانے بھجوا دیا جبکہ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔