تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 12:38

شمالی کوریا کی فوج کو امریکہ پر جوہری حملے کی اجازت

آج نیوز - شمالی کوریا کی فوج کو امریکہ پر جوہری حملے کی اجازت دے دی گئی۔ شمالی کوریائی فوج کو خبردار کیا ہے کہ دھماکے کا وقت قریب آرہا ہے۔شمالی کوریا میں امریکہ کے خلاف غم و غصہ بڑھ گیا ہے، دارالحکومت پیانگ یانگ میں ہزاروں طلبہ نے فوجیوں کے ہمراہ یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ شمالی کوریائی فوج کا کہنا ہے کہ حکومت نے اسے امریکا پر جوہری حملے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد واشنگٹن کو خبردار کیا گیا ہے کہ دھماکے کا وقت قریب آرہا ہے۔ گزشتہ روز واشنگٹن میں جنوبی کوریا کے وزیرخارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا تھا کہ امریکا شمالی کوریا کے حملے کی صورت میں اپنا اور جنوبی کوریا کا تحفظ کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.