تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 12:58

جعلی ڈگری کیس: جمشید دستی نااہل قرار، جیل بھیج دیا گیا

آج نیوز - جعلی ڈگری کیس میں سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دیتے ہوئے تین سال قید اور پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔ مظفر گڑھ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرحمان نیازی نے جمشید دستی کے خلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت کی۔ جمشید دستی کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے جمشید دستی کو ان کی ڈگری جعلی ثابت ہونے پر انہیں انتخابات لڑنے کے لئے نااہل قرار دیتے ہوئے تین سال قید اور پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے پر پولیس نے جمشید دستی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.