4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:18
ٹیچر تشدد کیس:اسلم مڈھیانہ کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ
آج نیوز - سرگودھا میں ٹیچر تشدد کیس کے مرکزی ملزم اسلم مڈھیانہ کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔سرگودھا میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری نذیر آرائیں نے اسلم مڈھیانہ کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کے حوالے سے کیس کی سماعت کی،اسلم مڈھیانہ کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض ان کے مخالف امیدوار اور متاثرہ ٹیچر نفیس خان نے دائر کیا تھا، عدالت نے ان کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے،عدالت نے اسلم مڈھیانہ سے سوال پوچھا کہ آپ اسمبلی میں جاکر کیا کرینگے،اس پر اسلم مڈھیانہ کا کہنا تھا کہ جو دوسرے کرتے ہیں وہی کروں گا،اس کے بعد عدالت کے قرآن پاک کی سورتوں اور پاروں کی تعداد کے بارے سوال پر اسلم مڈھیانہ کا کہنا تھا کہ سورتوں کا انہیں معلوم نہیں،لیکن پارے تیس سے زائد نہیں ہوسکتے۔