تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:18

گیس کی تقسیم سمیت تمام امور میں منصفانہ پالیسی اپنائیں گے، سہیل وجاہت

جیو نیوز - اسلام آباد … وفاقی وزیر پیٹرولیم سہیل وجاہت حسین صدیقی نے کہا ہے کہ گیس کی تقسیم سمیت تمام امور میں انصاف پر مبنی پالیسی کو فروغ دیا جائے گا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ وزارت کے تمام امور پروفیشنل طریقے سے چلائیں گے، کوشش ہوگی کی ایسے کام کئے جائیں جن سے آنے والی حکومت کیلئے آسانی پیدا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت کے امور کی انجام دہی میں ذاتی مفادات سے بالاتر انصاف کو فروغ دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.