4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:28
پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ،جوابی کارروائی میں 5دہشتگرد ہلاک
آج نیوز - افغان حدود سے پاکستانی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔جوابی کارروائی میں پانچ دہشتگرد مارے گئے۔ ترجما ن دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔دفترخارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چوہدری نے ہفتہ واربریفنگ میں بتایا کہ صبح افغانستان کی طرف سے پاکستانی سرحدی چوکی پر حملہ کیا گیا۔ترجمان کے مطابق پاکستان کی چاق وچوبند فورسز کی جوابی کارروائی میں چار سے پانچ دہشت گرد مارے گئے،جبکہ پاک فوج کا ایک جوان بھی زخمی ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گزشتہ روزبیجنگ میں پاک روس چین مذاکرات میں شنگھائی تعاون تنظیم کے ذریعے افغانستان میں امن ،سلامتی کے اصول پراتفاق کیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں امن سلامتی اور مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے کیلئے پاکستان اور افغانستان کا قربی رابطہ بہت ضروری ہے۔