تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:28

پانی چوری کا الزام، فیصل صالح حیات اور عابد امام کے کاغذات مسترد

جیو نیوز - چنیوٹ … سابق وفاقی وزیر مخدوم فیصل صالح حیات اور عابد امام کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے، دونوں امیداروں نے این اے 87 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، دونوں امیدواروں پر پانی چوری کرنے کا الزام ہے۔ این اے 87 کے ریٹرننگ افسر نے سابق وفاقی وزیر اور آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند مخدوم فیصل صالح حیات کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے ہیں۔ دوسری جانب عابدہ حسین اور فخر امام کے صاحبزادے عابد حسین کے بھی اسی حلقے سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں امیداروں کے کاغذات نامزدگی پانی چوری کرنے کے الزامات پر مسترد کئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.