تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:39

ڈیوس کپ گروپ 2 ٹائی کا آغاز کل سے ہوگا

آج نیوز - پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان ڈیوس کپ ایشیا اوشیانہ زون گروپ ٹوٹائی کا آغازکل سے ینگون میں ہوگا۔پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان ڈیوس کپ گروپ ٹوٹائی ینگون کے نیوٹرل وینیوپرکھیلی جائیگی۔ پاکستان نیگراس کورٹ کی وجہ سے ٹائی کیلئے ینگون کا انتخاب کیا۔ ٹائی میں پاکستان کی نمائندگی اعصام الحق، عقیل خان، یاسرخان اورمحمد عابد کریں گے جبکہ محمد خالد نان پلیئنگ کپتان ہیں۔ فروری میں ہونیوالے پہلے راوٴنڈ میں پاکستان نے سری لنکا کوتین دوسے شکست دی تھی۔ تین روزہ ٹائی کے پہلے دن سنگلزمقابلوں میں عقیل خان اوراعصام الحق ایکشن میں نظرآئیں گے۔ دوسرے روزڈبلزجبکہ تیسرے اورآخری روزریورس سنگلزکھیلے جائیں گے۔ پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان اب تک تین ٹائی کھیلی جاچکی ہیں، جس میں سے دونیوزی لینڈ جبکہ ایک پاکستان نے جیتی۔ دونوں ممالک آخری باردوہزاردس میں مدمقابل آئے تھے جس میں نیوزی لینڈ تین دوسے فاتح رہا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.