تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:38

آرمی چیف کا دورہ بلوچستان، گورنر اور نگراں وزیراعلیٰ سے ملاقات

جیو نیوز - راولپنڈی … آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے گورنر اور نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقاتیں کیں، جنرل کیانی کا کہنا ہے کہ صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے بلوچستان کا دورہ کیا جہاں گورنر اور نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقاتیں کی، اس دوران سیکیورٹی کی صورتحال اور انتخابات کے پر امن انعقاد سے متعلق امور پر گفتگو کی۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کا کہنا ہے کہ انتخابات کے پر امن انعقاد کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کو تیار ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو عام انتخابات میں شرکت کرنی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.