تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:48

ایشین اسنوکر چیمپیئن شپ:محمد ماجد پری کوارٹرفائنل میں

آج نیوز - پاکستان کے محمد ماجد علی بھارت میں جاری ایشین جونئیراسنوکرچیمپئین شپ کے پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے۔بھارت کے شہراندورمیں جاری ایشین ایونٹ کے گروپ ڈی میں پاکستان کے محمد ماجد نے چوتھے میچ میں میانمارکے مونگ مونگ کودوکے مقابلے میں چارفریمزسے شکست دی۔ ماجد نے حریف کیوئیسٹس کیخلاف بانوے ستاون، پچپن تیرہ، ارسٹھ پچیس، پندرہ تریسٹھ، چونسٹھ سرسٹھ، اورچوراسی سینتالیس کے اسکورکیساتھ فتح حاصل کی۔ یہ ماجد کی چارمیچزمیں تیسری کامیابی ہے۔ ماجد اپنا آخری گروپ میچ ہانگ کانگ کے لیونگ نان ہوئی کیخلاف کھیلیں گے۔ پاکستان کے دوسرے کیوئیسٹ حمزہ اکبراپنے تیسرے میچ میں آج تھائی کیوئیسٹ کے مدمقابل آئیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.