تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:58

جانوروں کی درآمد پر پابندی،یورپی یونین کا حکام سے رابطہ

آج نیوز - یورپی یونین نے جانوروں کی درآمد پر عائد پابندی اٹھانے کیلئے پاکستانی حکام سے رابطہ کر لیا ہے ، پاکستان نے مویشیوں کی درآمد پر پابندی کا معاملہ اپنی مصنوعات کی یورپی منڈیوں تک رسائی سے مشروط کر دیا ہے۔ آسٹریلوی بیمار بھیڑوں کے مسئلے کے بعد پاکستان نے یورپی ممالک سے مال مویشی کی درآمد پر پابندی لگا دی تھی ،یورپی یونین نے پاکستان سے مال مویشی کی درآمد پر عائد پابندی اٹھانے کیلئے رابطہ کیا ہے،یورپی یونین کے حکام نے یقین دھانی کرائی ہے پاکستانی ماہرین کی تصدیق کے بعد مال مویشی برآمد کیے جائیں گے،تاہم پاکستانی حکام نے شرائط لاگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری مصنوعات کو یورپی منڈیوں تک رسائی دی جائے،وٹرنری ماہرین کی تصدیق کے بعد مال مویشی درآمد کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.