4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:58
کاغذات نامزدگی: ریٹرننگ افسران آزاد اور خود مختار ہیں، الیکشن کمیشن
جیو نیوز - اسلام آباد … الیکشن کمیشن پاکستان کا کہنا ہے کہ 10 سے 15 سال کا تجربہ رکھنے والے ڈسٹرکٹ سیشن ججز ریٹرننگ افسران مقرر کئے، وہ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے میں آزاد و بااختیار ہیں۔ الیکشن کمیشن پاکستان نے بیان جاری کیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر ریٹرننگ افسران مقرر کئے گئے، ریٹرننگ افسران کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے میں آزاد و بااختیار ہیں، سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر ریٹرننگ افسران مقرر کئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 10 سے 15 سال کا تجربہ رکھنے والے ڈسٹرکٹ سیشن ججز ریٹرننگ افسران مقرر کیے، ریٹرننگ افسران آزادانہ کام کررہے ہیں، فارمز پر فیصلوں سے متعلق ریٹرننگ افسران کو ہدایات نہیں دی جارہیں۔ الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسران کو نیب، اسٹیٹ بینک، ایف بی آر کا ڈیٹا دے رہے ہیں، ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف الیکشن ٹریبونلز میں اپیلیں دائر کی جائے گی۔