4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:8
زرمبادلہ ذخائر میں 16 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کمی
آج نیوز - ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر سولہ کروڑ ستتر لاکھ ڈالر کمی سے بارہ ارب بیس کروڑ ڈالرتک گر گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق بائیس مارچ تک ذخائر کی مالیت بارہ ارب سینتیس کروڑ ڈالر تھی، جو انتیس مارچ کو گر کر بارہ ارب بیس کروڑ تئیس لاکھ ڈالر رہ گئی۔ گزشتہ ہفتے عالمی مالیاتی فنڈ کی قسط اور دیگر ادائیگیوں کی وجہ سے ذرمبادلہ میں کمی ہوئی۔ مجموعی ذخائر میں سے اسٹیٹ بینک کے پاس سات ارب بارہ لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس پانچ ارب سات کروڑبیالیس لاکھ ڈالر ہیں۔