تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:19

سرگودھا :شادی کی تقریب ،6 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک

آج نیوز - سرگودھا میں اجتماعی شادی کی تقریب میں چھ جوڑے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔ترکی سے آئے ہوئے مہمانوں نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔سرگودھا میں ایک فاوٴنڈیشن کی جانب سے چھ یتیم بچیوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا، تنظیم کی جانب سے لڑکیوں کیلئے جہیز کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ تقریب میں ترکی سے مہمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جنہیں پاکستانی ثقافت سے روشناس کرانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے،مہمانوں نے شادی کی رسومات، دیہاتی ثقافت،گھوڑا ڈانس سمیت دیگر پروگرامز میں خصوصی دلچسپی لی۔مہمانوں کا کہنا تھا کہ پاکستان آمد اور شادی کی تقریب میں شمولیت کا انتہائی خوشگوار تجربہ ہے جسے وہ کبھی بھول نہیں پائیں گے،تقریب کے آخر میں دلہنوں کو نیک خوہشات کے ساتھ پیا گھر رخصت کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.