تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:29

کراچی بے امنی کیس:7سات روز میں نوگوایریاز ختم کرنیکا حکم

آج نیوز - سپریم کورٹ نے کراچی بے امنی کیس کی سماعت کے دوران شہر سے سات روز میں تمام نو گو ایریاز ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔ سماعت کے دوارن شہرمیں امن وامان سے متعلق پولیس حکام کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔ سپریم کورٹ نے قراردیا کہ رپورٹ کاغذاتی کارروائی پوری کرنے اور عدالت کے آنکھوں میں دھول جھوکنے کے مترادف ہے۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس میں کہا جس دن پولیس اور رینجرز نے فیصلہ کرلیا اس دن شہر میں امن ہوجائے گا،اگر نوگوایریا نہیں ہونگے تو کرائم بھی نہیں ہوں گے،یہاں پسند اور ناپسند کی مرضی سے ایس ایچ او لگائے جاتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا پولیس کے پاس تمام وسائل موجود ہیں،لوگ بھتہ دے کر اپنی حفاظت کرواہے ہیں،جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلاخوف کارروائی کی جائے۔جبکہ کراچی بدامنی کیس میں رینجرز کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں آپریشن کر کے ملزمان گرفتار کیے گئے تاہم شہر مین اب بھی نو گو ایریاز موجود ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ شکر ہے آپ نے تسلیم تو کیا کہ کراچی مین نو گو ایریاز موجود ہیں، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا ہم عوام اور قانون نافذ کرنیوالے اہلکاروں کی زندگی کا تحفظ بھی چاہتے ہیں،سپریم کورٹ موجود ہے کسی کو مداخلت کرنے نہیں دیں گے۔ جسٹس خلجی عارف حسین نے کہا ہم امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے یہاں بیٹھے ہیں۔ سماعت کے موقع پرلیاری سے تعلق رکھیوالے ارشد پپو کے حامیوں نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر مظاہرہ کیا اورچیف جسٹس سے انصاف کی اپیل کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.