تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:39

امریکا عراق اور افغان جنگ پر دو کھرب ڈالر خرچ کرچکا ،رپورٹ

آج نیوز - ہارورڈ یونیورسٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ عراق اور افغان جنگ پر امریکا دو کھرب ڈالر سے زائد خرچ کرچکا ہے ۔رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع اعتراف کرچکاہے کہ افغان جنگ میں اب تک دوہزار سے زائد امریکی فوجی مارے جا چکے ہیں جبکہ اٹھارہ ہزار سے زائد زخمی ہوئے ۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا کو افغان جنگ میں نہ صرف شدید مالی نقصان بلکہ جانی نقصان بھی اٹھانا پڑا ۔رپورٹ کے مطابق افغان فوج اور معیشت کیلئے امریکا کو مزید مالی وسائل بھی مہیا کرنا ہونگے ۔رپورٹ کے مطابق عراق اور افغان جنگ میں امریکا تاحال دو کھرب سے زائد خرچ چکا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.