4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:48
ارجنٹائن : بارش و سیلاب ،پچاس افراد ہلاک
آج نیوز - ارجنٹائن میں سیلاب نے تباہی مچادی اور اب تک پچاس سے زائد افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں ۔ بارش اور سیلاب سے جنوبی شہر لا پلاٹا میں چوالیس افراد ہلاک ہوئے اور بیونس آئرس میں بھی شدید سیلاب کے دوسرے دن متعدد لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔