4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:58
لاہور ہائیکورٹ: امیدواروں کی نااہلی کیس کی سماعت کل تک ملتوی
آج نیوز - لاہور ہائی کورٹ میں امیدواروں کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ الیکشن کمشن نے صاف اور شفاف انتخابات کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں۔امیدواروں کی نا اہلی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر عمل درآمد کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں, اگر کوئی نادہندہ کہے کہ اس کے پاس این ٹی این نمبر نہیں ہے تو اس حوالے سے کیا لائحہ عمل بنایا گیا ہے،الیکشن کمشن کے وکیل نے استدعا کی کہ اب تک بیس فیصد تک کاغزات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہو چکی ہے عدالتی کاروائی سے اسکروٹنی کا عمل تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے اس پر عدالت نے کہا کہ اگر اس سے تاخیر ہوتی ہے تو ہو جائے اس طرح نااہل آدمی آگے نہیں آئیں گے،عدالت نے کیس کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی ہے۔