تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:58

نگراں وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس جمعہ کو طلب

جیو نیوز - اسلام آباد…نگراں وزیراعظم میرہزار خان کھوسو نے وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں امن وامان اور معاشی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیاجائیگا۔ نگراں وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس وزیراعظم سیکریٹریٹ میں جمعہ کی صبح 11 بجے طلب کیاگیاہے ، نگراں وزیراعظم میرہزار خان کھوسو اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وفاقی وزارت داخلہ عام انتخابات میں سیکیورٹی اقدامات پر بریفنگ دے گی، جبکہ وزارت خزانہ معاشی صورت حال پر کابینہ کو بریف کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.