تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:18

لاہورہائیکورٹ:ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کو کام سے روک دیا

آج نیوز - لاہور ہائی کورٹ نے آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر عملدر آمد کیس میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کو کام سے روک دیا ہے، سماعت آٹھ اپریل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔جسٹس منصور علی شاہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر عملدر آمد سے متعلق کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات سے قبل کسی قسم کی دھاندلی کو روکنے کے لیے تقرری اور تبادلوں پر پابندی عائد کی تھی، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کا تقرر کس طرح ہوا،اسٹیٹ بینک کے وکیل نے کہا کہ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی اس نوٹیفکیشن سے قبل ہو چکی تھی عدالت نے کہا کہ اس حوالے سے ثبوت دیں تاکہ یہ مسئلہ ختم ہو عدالت نے استفسار کیا کہ الکیشن کمیشن بتائے تقرری اور تبادلوں کے حوالے سے جاری کیا گیا نوٹیفکیشن بحال ہے یا معطل،عدالت نے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کو کام سے روکتے ہوئے سماعت آٹھ اپریل تک ملتوی کر دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.