تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:18

ساڑھے 7 لاکھ پاسپورٹ اسی ماہ کلیئر کر دیں گے ، وفاقی وزیر داخلہ

جیو نیوز - اسلام آباد…نگراں وفاقی وزیرداخلہ ملک حبیب نے کہا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم سے پاسپورٹ، ایف آئی اے اور نیکٹا کے ڈی جیز سمیت آئی جی اسلام آباد کو ہٹانے کی منظوری لے لی ہے ،ساڑھے 7 لاکھ پاسپورٹ اپریل میں ہی کلیئر کر دیے جائیں گے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران نگران وزیر داخلہ ملک حبیب کا کہنا تھا کہ کالے شیشوں اور اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی کے حکم پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا، دیکھنا ہے کہ کون مجرم ہے، یہ نہیں دیکھنا کہ کس پارٹی سے ہے ،پارٹی سربراہوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ ملک حبیب کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد صاف اور شفاف انتخابات کرانا ہے، حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کی جائیگی، ملک دشمن عناصر کا تمام وسائل کے ساتھ مقابلہ کیا جائے گا،امید ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل تعاون کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.