تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:28

شفاف الیکشن کے انعقاد کا تصور نہیں کیا جاسکتا،غنوی بھٹو

آج نیوز - پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی چیئرپرسن غنوی بھٹو نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اور صدر پاکستان جانبدار ہیں،ان کی موجودگی میں صاف اور شفاف الیکشن کے انعقاد کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔گڑھی خدا بخش بھٹو میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی چوتیس ویں برسی پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے غنویٰ بھٹو نے کہا کھ صدر آصف علی زرداری ایک پارٹی کی نمائندگی کر رہے ہیں، ان سے یہ امید کیسے کی جائے کے وہ صاف اور شفاف الیکشن کا انعقاد کروا سکیں گے، غنوی بھٹو نے کہا کھ کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کے دوران ریٹرننگ افسران مشکل اسلامی سوال پوچھ کے فارم رد کر رہے ہیں جو کے غلط اقدام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کے گذشتہ الیکشن سے اس الیکشن میں ساڑے چھ ہزار نامزدگی فارم کم جمع ہوئے ہیں، لیکن پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے کارکنان سے دس فیصد سے زیادہ درخواستیں پارٹی ٹکٹ کے حوالے سے پارلیمانی بورڈ کو دی ہے، غنوی بھٹو نے کہا کے پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی پارٹی ہے جس کے اصل وارث ہم ہیں اس لیے تلوار کا نشان ہمارا ہے جسے کسی صورت میں بھی کسی کو لینے کو نہیں دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.