تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:48

باجوڑ ایجنسی :خاتون امیدوار کا انتخانی منشور کا اعلان

آج نیوز - باجوڑ ایجنسی میں این اے چوالیس پر پہلی خاتون امیدوار نے دس نکاتی انتخابی منشور کا اعلان کردیا۔ این اے چوالیس پر پہلی خاتون امیدوار بادام زری نے اپنے انتخابی منشور میں کہا کہ برسراقتدار آکر باجوڑ ایجنسی میں امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ باجوڑ کے ہر شخص کو صحت کی سہولیات اور روزگار کی فراہمی یقینی بنانا چاہتے ہیں، ہر مسجد ، گھر ، اسکول اور کالج میں بجلی کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔ بیواوٴں، یتیموں، ناداروں اور ضعیفوں کی کفالت کریں گے، انہوں نے کہا کہ علاقے میں یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.