تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:8

پنجاب:بجلی کا بحران بدترین،شہریوں کی زندگی اجیرن

آج نیوز - لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی کا بدترین بحران جاری ہے،شہروں میں بیس اور دیہات میں بائیس گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔صوبائی دالحکومت لاہور میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چودہ سے اٹھارہ گھنٹے تک جا پہنچا ہے،گوالمنڈی،ٹھوکر نیاز بیگ، مزنگ،گلشن راوی،اقبال ٹاون،ساندہ،سوڈیوال،سمن آباد اور اچھرہ سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں ہر گھنٹے بعد دو سے تین گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ اندرون لاہور کے بعض علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں ہر گھنٹے بعد تین سے چار گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔بجلی کی طویل بندش کے باعث شہر کے زیادہ تر علاقوں میں پانی کی قلت کے باعث لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔فیصل آباد،سیالکوٹ،گجرات،حافظ آباد اور گوجرانوالہ میں سولہ سے اٹھارہ گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کے معمولات زندگی درھم برھم اور کاروباری سرگرمیاں مفلوج کر دی ہیں۔۔ایمن آباد،لدے والا وڑائچ،قلعہ دیدار سنگھ،سمندری سمیت صوبے بھر کے دیہی علاقوں میں بیس گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے۔شیخوپورہ،ملتان،ساہیوال،سرگودھا،مظفرگڑھ،جھنگ،ملکوال،بھکر،میانوالی،رحیم یار خان،اوکاڑہ اور بہاولپور میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.