تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:49

لاہور ہائیکورٹ : ڈرون حملوں سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی

آج نیوز - لاہور ہائیکورٹ نے ڈرون حملوں سے متعلق کیس کی سماعت اٹھارہ اپریل تک ملتوی کر دی ہے، ڈپٹی اٹارنی جنرل پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے پنجاب میں نہیں بلکہ خیبر پختون خواہ اور فاٹا میں ہو رہے ہیں،اس لیے یہ کیس لاہور ہائیکورٹ میں نہیں چل سکتا۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس عمر عطا بندیال اس کیس کی سماعت کر رہے ہیں سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل پنجاب نے بتایا کہ ڈرون حملے پنجاب میں نہیں ہو رہے یہ حملے خیبر پختون خواہ اور فاٹا میں ہو رہے ہیں جو ہائی کورٹ لاہور کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے اس پر عدالت نے کہا کہ یہ ہیومن رائٹس کا معاملہ ہے عدالت کو اس سلسلہ میں ہر جگہ کاروائی کا اختیار حاصل ہے عدالت نے مزید کہا کہ حکومت درد دل رکھنے کی بجائے لاتعلقی کا اظہار کر رہی ہے عدالت نے کیس کی سماعت اٹھارہ اپریل تک ملتوی کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.