4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:59
سابق ایم این اے جمشید دستی کا سیاست چھوڑنے کا اعلان
آج نیوز - سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا، ان کا کہنا ہے کہ ایک مزدور کے بیٹے کو جاگیرداروں کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہا کہ الیکشن کمشن اور ہائیکورٹ نے انہیں ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت دی تھی اور عوام نے بھی ان پر اعتماد کا اظہار کیا تھا، اس وقت باسٹھ تریسٹھ کا اطلاق نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے غریب کی آواز بلند کی اور عوام کا مقدمہ لڑا، جس پر اسے تنہا کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مشکلات سے گھبرانے والے نہیں، ڈٹ کر حالات کا مقابلہ کریں گے۔