تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:9

لوئردیر:چیک پوسٹ پر حملہ،3 اہلکار زخمی،6 شدت پسند ہلاک

آج نیوز - کرم ایجنسی کے علاقے لوئر دیر میں شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے تین سیکیورٹی اہلکار کو زخمی کردیا، جوابی کارروائی میں چھ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق کرم ایجنسی کے علاقے شپق میں شدت پسندوں نے بھٹی سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں چھ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے اضافی نفری طلب کرکے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.