4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:19
سونا 6 سو روپے فی تولہ سستا
آج نیوز - عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے بعد مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت سات ماہ کی کم ترین سطح تک گرگئی، دس گرام سونا پانچ سو چودہ روپے سستا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے کی فروخت دیکھی گئی۔ جس سے قیمت ستائیس ڈالر کمی سے پندرہ سو پینتالیس ڈالر فی اونس تک پر آگئی۔ اس کمی کا اثر مقامی صرافہ بازار میں بھی دیکھا گیا، ملک بھر میں دس گرام سونا پانچ سو چودہ روپے کم ہو کر اننچاس ہزار نو سو اکہتر روپے کا ہوگیا، فی تولہ قیمت چھ سو روپے کمی سے اٹھاون ہزار تین سو روپے پر آگئی۔