4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:49
ون ڈے پریذیڈنٹ کرکٹ کپ کا میلہ کل سجے گا
آج نیوز - پریذیڈنٹ ون ڈے کرکٹ کپ کا میلہ کل (جمعہ) سے ملک بھر میں سج رہا ہے، سنئیر اور جونئیر کھلاڑی پرجوش ہیں، ٹورنامنٹ میں پرفارم کرنے والے کھلاڑی ہی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی نمائندگی کر سکیں گے۔ پریذیڈنٹ ون ڈے کپ میں طویل عرصے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ تمام قومی کرکٹرز ان ایکشن دکھائی دیں گے کیونکہ اس میں کارکردگی دکھانے والے ابتدائی تیس کرکٹرز میں سے چیمپیئنز ٹرافی کے لئے ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔ ون ڈے کپ میں سخت مقابلے متوقع ہیں، سنئیر اور جونئیر پلئیرز ایسے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کو نظر انداز نہیں کر سکتے، ایسے ٹف ٹورنامنٹ کے انعقاد سے کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔ون ڈے ٹورنامنٹ نئے فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گا، جس میں دس محکموں کی ٹیمیں ان ایکشن ہونگی۔ فائنل انیس اپریل کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔