تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:59

پی سی پی کا ٹیم کی موجودہ منیجمنٹ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ

آج نیوز - پی سی بی نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کی موجودہ منیجمنٹ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ باوٴلنگ کیمپ بیس اپریل سے کراچی جبکہ تربیتی کیمپ تین مئی سے ایبٹ آباد میں لگایا جائے گا۔لاہور میں پی سی بی ذرائع کے مطابق حالیہ دورہ جنوبی افریقہ میں فرائض انجام دینے والی قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کو ہی چیمپیئنز ٹرافی کے لئے برقرار رکھنے کی منظوری دی گئی ہے۔ نوید اکرم چیمہ مینجر، شاہد اسلم اسٹنٹ مینجر، ڈیو واٹمور ہیڈ کوچ، محمد اکرم باوٴلنگ کوچ اور جولین فاوٴنٹین فیلڈنگ کوچ ہونگے۔ فزیو ڈاکٹر سہیل سلیم کو تبدیل کر کے ڈاکٹر فیصل حیات کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔ وسیم اکرم کی زیر نگرانی باوٴلنگ کیمپ بیس سے انتیس اپریل تک کراچی جبکہ چیمپیئنز ٹرافی کے لئے تربیتی کیمپ تین مئی سے ایبٹ آباد میں لگایا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.