تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:8

انڈر16 بوائز ایشیا کپ ہاکی:پاکستان نے چائنیزکو ہرادیا

آج نیوز - انڈرسکسٹین بوائز ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں پاکستان نے چائنیز تائیپے کو ایک کے مقابلے میں سولہ گول سے آوٹ کلاس کردیا۔ سنگا پورمیں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں پاکستانی نوجوانوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے شاندرا فتح اپنے نام کی۔ پاکستان نے چائینز تائیپے کو ایک کے مقابلے میں سولہ گول سے زیر کیا۔ گرین شرٹس کے محد عتیق نے پانچ گول اسکورکیے۔ جبکہ شان ارشاد نے چار، زاہد ملک نے تین ، جنید کمال، عدیل لطیف ، جنید منطور اور سکندر مصطفی نے ایک ایک گول بناکر اپنی ٹیم کے مجموعے کو سولہ تک پہنچادیا۔ جمعے کو پاکستان ٹیم دو میچ کھیلے گی۔ صبح سات بجے چین اور دوپہر ایک بجے جاپان سے مقابلہ ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.