تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:11

اسنوکرچیمپیئن شپ:حمزہ اور محمد ماجد پری کوارٹر فائنل میں

آج نیوز - پاکستان کے حمزہ اکبر اور محمد ماجد علی نے ایشین جونئیراسنوکرچیمپئین شپ کے پری کوارٹرفائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔بھارت کے شہراندورمیں جاری ایونٹ قومی چیمپیئن حمزہ اکبر نے تھائی لینڈ کے رتچایوتھن کو دلچسپ مقابلے کے بعد چار تین فریم سے شکست دی۔ حمزہ کو ایک موقع پر میچ میں تین صفر کے خسارے کا سامنا تھا تاہم انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور شاندرا فائیٹ بیک کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی۔ پاکستان کے محمد ماجد نے چو تھے میچ میں میانمارکے مونگ مونگ کودوکے مقابلے میں چارفریمزسے شکست دی۔ ماجد نے حریف کیوئیسٹس کیخلاف بانوے ستاون، پچپن تیرہ، ارسٹھ پچیس، پندرہ تریسٹھ، چونسٹھ سرسٹھ، اورچوراسی سینتالیس کے اسکورکیساتھ فتح حاصل کی۔ یہ ماجد کی چارمیچزمیں تیسری کامیابی ہے۔ ماجد جمعرات کو اپنے دوسرے میچ میں ہانگ کانگ کے لیونگ نان ہوئی کو چار تین سے زیر کیا۔ پاکستان کے دونوں کیوئیسٹ اپنی جیت کے ساتھ پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.