تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:28

ای سی پی :موصول ہونیوالے کاغذات کی تعداد22ہزار16ہو گئی

آج نیوز - الیکشن کمیشن آف پاکستان کو موصول ہونے والے کاغذات نامزدگی کی تعداد بائیس ہزار سولہ ہو گئی، امیدوروں کے تجویز کنندہ اورتائید کنندہ کے ووٹ متعلقہ حلقے میں تبدیل کرنے کی اجازت دے دی گئی ، امیدواروں کی اپیلیں سننے کیلئے ٹریبونل قائم کردیا گیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اب تک بائیس ہزار سولہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی موصول ہو چکے ہیں،جن میں سے پندہ ہزار دوسو بارہ کی اسکروٹنی کا عمل مکمل ہو گیا ہے اور دوہزار دو سو فارم ویب سائٹ پر جاری کر دیئے ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں آئندہ شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے تجربہ کار ریٹرننگ افسران مقررکیے گئے ہیں،سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر دس سے پندرہ سال کے تجربے رکھنے والے ڈسٹرکٹ سیشن ججز کو ریٹرننگ افسران مقرر کیا گیا ہے،جو آزادانہ کام کر رہے ہیں ،کاغذات نامزدگی کے حولے سے انہیں کوئی ہدایت نہیں دی جا رہی ، ریٹرننگ افسران کو مختلف اداروں سے موصول ہونے والا ڈیٹا فراہم کیا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسران کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے میں مکمل طور پر آزاد ہیں اور اس سلسلہ میں حتمی فیصلہ ریٹرننگ افسران ہی کریں گے، اعلامیہ کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کی اپیلیں سننے کیلئے ٹریبونل قائم کردیا گیا ہے،فیصلوں کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کی جا سکتی ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ریٹرننگ افسران کو صرف نیب،اسٹیٹ بینک،ایف بی آر اور دیگر اداروں سے فراہم ہونے والی تاریخ دے رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.