4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:39
سعود مرزاکو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کردیا گیا
آج نیوز - اسلام آباد میں اہم پوسٹوں پر تبدیلیاں کر دی گئی ہیں ،سعود مرزا کو ایف آئی اے کا ڈی جی تعینات کردیا گیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹن ظفر اقبال ریٹائرڈ کو بن یامین کی جگہ اسلام آباد کا نیا ڈی جی مقرر کیا گیا ، جبکہ سعود مرزا کو ایف آئی اے کا ڈی جی تعینات کر دیا گیا ہے،ایف آئی اے کے ان سے قبل ڈی جی انور ورک نیکٹا کے کو آرڈینیٹر مقرر کر دئے گئے ہیں،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات کے شفاف انعقاد کیلئے نگران حکومت کو سیاسی بنیادوں پر مقرر کئے گئے افسران کو ہٹانے کا حکم دیا تھا۔