تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:49

کوئٹہ: پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس ہنگامہ آرائی کی نذر

آج نیوز - کوئٹہ میں تحریک انصاف کی پریس کانفرنس ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گئی۔ ٹکٹوں کی تقسیم کے اعلان پر پی ٹی آئی کے کارکنان آپس میں گھتم گتھا ہو گئے۔کوئٹہ میں تحریک انصاف کی پریس کانفرنس ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگئی تحریک انصاف کے مرکزی رہنما قاسم سوری تنظیم کے دیگر رہنماوں کے ہمراہ پریس کلب میں نیوز کانفرنس کے دوران پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کرنے لگے تو ناراض کارکنوں نے ایک گروپ نے ان پر حملہ کردیا۔جس کے بعد فریقن گتھم گتھا ہوگئے۔فریقین نے نہ لاتوں اور گھونسوں سے ایک دوسرے کی خاطر تواضع کی جب اس پر بھی غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو جوتے بھی برسائے،صورتحال قابو سے باہر ہوتی دیکھ کر پریس کلب کی انتظامیہ نے پولیس کو طلب کرلیا۔تب جا کر حالات قابو میں آئے ہنگامہ آرئی کے باعث پریس کانفرنس بھی ادھوری رہ گئی اور ٹکٹ ہولڈرز کے نامون کا اعلان نہیں ہوسکا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.