تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 8:58

جمشید دستی کی سزا کیخلاف اپیل، آمنہ بٹر اشتہاری قرار

آج نیوز - جعلی ڈگری کیس میں جمشیددستی نے سزاکے خلاف ہائی کورٹ ملتان بنچ میں اپیل دائرکردی۔ جبکہ دوسری جانب عدالت نے جعلی ڈگری کیس میں سابق رکن اسمبلی وسیم ناصر خواجہ اور دوہری شہریت کیس میں آمنہ بٹر کو اشتہاری قرار دے دیا۔ جمشید دستی کے وکیل کے مطابق اپیل کی سماعت آٹھ اپریل کو ڈویڑن بنچ کرے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سیشن جج مظفرگڑھ نے جمشید دستی کو تین سال قید اور پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی،جمشید دستی کو فیصلے کے بعد کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے جیل بھیجوا دیا گیاتھا۔ ڈسرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے سابق رکن اسمبلی وسیم ناصر خواجہ کے جعلی ڈگری کے حوالے سے مقدمہ کی سماعت شروع کی تو وہ پیش نہیں ہوئے،،،جس پر عدالت نے انہیں اشتہاری قرار دیکر گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے مخصوص نشست پر پیپلزپارٹی کی سابق رکن پنجاب اسمبلی آمنہ بٹر کو دوہری شہریت کیس میں اشتہاری قرار دیدیا ہے، عدالت نے انہیں بار بار بلایا مگر وہ پیش نہ ہوئی تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.