تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:9

نو سابق پارلیمنٹیرینز کی ڈگریاں درست قرار، 15 کل طلب

آج نیوز - الیکشن کمیشن نے نو سابق ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریاں درست قراردے دیں،پندرہ ارکان کو کل بلالیا گیا ہے، ایچ ای سی نے تیس سابق پارلیمنٹیرینز کی تصدیق ڈگریوں کی فہرست بھی جاری کردی ہے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے حکم کے تحت آج چوبیس سابق ارکان اسمبلی کو طلب کیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر فخر الدین ابراہیم کی زیر صدارت اجلاس میں ابتدائی مرحلے میں بارہ ارکان کی اسناد کاجائزہ لیا گیا جن میں سے نو کو کلیئر قرار دیدیا گیا، جن ارکان کو کلیئر کیا گیا ہے ان میں شفیق احمدگجر، روبینہ عرفان، امیرعلی شاہ جاموٹ، غلام سرور سیال، لیفٹیننٹ کرنل شجاعت احمد (ر)، پتمبرسوانی اور بشیر احمد خان شامل ہیں۔ دوسری جانب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے تیس سابق پارلیمینٹرینز کی تصدیق شدہ ڈگریوں کی فہرست جاری کردی ہے۔ فہرست میں جاوید ہاشمی، خورشیدشاہ، چوہدری نثار، صمصام بخاری، امیرمقام ، افراسیاب خٹک، فرحت محمد خان، سیدعلاوٴالدین، مہرین انور راجہ، خورشید بیگم، نصیربھٹہ، غلام بی بی بھروانہ، طاہرہ اورنگزیب، رانا نذیراحمد، سید محمد علی شاہ، میاں عبدالستار اور جاوید بھٹی شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.