تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:24

نواز شریف آج اعتراضات کے جواب داخل کرائینگے

آج نیوز - لاہور سمیت پنجاب بھر میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل پانچویں روز بھی جاری ہے،نواز شریف کی جانب سے اعتراضات کے جواب آج داخل کرائے جائیں گے۔ پنجاب میں قومی اسمبلی کی ایک سو اڑتالیس اور صوبائی اسمبلی کی دو سو ستانوے جنرل نشستوں کیلئے مختلف جماعتوں اور آزاد امیدواروں کی جانب سے جمع کیے جانے والے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل پانچویں روز بھی جاری ہے۔ ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، تحریک انصاف اور دیگر امیدواروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ریٹرنگ آفیسرز امیدواروں سے سوالات بھی کر رہے ہیں، اور جانچ پڑتال کے بعد کاغذات نامزدگی کو منظور کیا جا رہا ہے۔ لاہور کے حلقہ این اے ایک سو بیس سے امیدوار نواز شریف پر پیپلز پارٹی کے امیدوار سہیل ملک نے اعتراضات دائر کئے تھے، اعتراضات میں کہا گیا تھا کہ اصغر خان کیس میں نواز شریف کی جانب سے رقم لینا ثابت ہو چکا ہے، اس لئے وہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا نہیں اترتے، حلقہ پی پی ایک سو چالیس سے امیدوار افشاں امیر نے بھی نواز شریف کے خلاف شاہ عالمی چوک میں پلازے پر قبضہ کا الزام لگایا تھا،جس پر نواز شریف کی جانب سے آج جوابات داخل کرائے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.