5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:29
خیبرپختونخوا: قیدیوں کا آن لائن ووٹ کی سہولت کیلئے اجلاس طلب
آج نیوز - الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے آٹھ ہزار قیدیوں کو آن لائن ووٹ ڈالنے کی اجازت دینے کے معاملے کوعملہ جامہ پہنانے کیلئے اعلی سطح کا اجلاس طلب کرلیا۔ آئندہ ہفتے اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں الیکشن کمیشن، محکمہ داخلہ خیبر پختون خوا اور جیل خانہ جات کے حکام شرکت کریں گے۔ خیبر پختون خوا کی تین سینٹرل جیلوں سمیت صوبے میں دہشت گردی ، اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو ارسال کردی گئی ہیں تاکہ قیدیوں کو پوسٹل کیبجائے آن لائن ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت کے معاملات طے کیے جائیں۔