5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:39
اسلم مڈھیانہ کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ آج متوقع
آج نیوز - سرگودھا میں ٹیچر تشدد کیس کے مرکزی ملزم اسلم مڈھیانہ کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ آج آنے کا امکان ہے۔ سرگودھا میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری نذیر آرائیں نے گذشتہ روز اسلم مڈھیانہ کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کے حوالے سے کیس کی سماعت کی۔ اسلم مڈھیانہ کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض ان کے مخالف امیدوار اور متاثرہ ٹیچر نفیس خان نے دائر کیا تھا۔ عدالت نے گزشتہ روز ان کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ کرلیاتھا۔ عدالت نے اسلم مڈھیانہ سے سوال پوچھا کہ آپ اسمبلی میں جاکر کیا کریں گے۔ اس پر اسلم مڈھیانہ کا کہنا تھا کہ جو دوسرے کرتے ہیں،وہی کروں گا۔ اس کے بعد عدالت کے قرآن پاک کی سورتوں اور پاروں کی تعداد کے بارے سوال پر اسلم مڈھیانہ کا کہنا تھا کہ سورتوں کا انہیں معلوم نہیں،لیکن پارے تیس سے زائد نہیں ہوسکتے۔