5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:48
نگران وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس، ملکی معاملات پر غور
آج نیوز - نگران وفاقی کابینہ کا دو روز قبل ملتوی کیا جانے والا پہلا اجلاس جاری ہے جس میں انتخابات، امن اومان کی صورتحال اور اقتصادی معامالات پر غورکیا جارہا ہے۔ نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے پہلے اجلاس میں وفاقی وزارء اپنی اپنی وزارتوں کے حوالے سے بریفنگ دے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس کا کوئی باقاعدہ ایجنڈا فائنل نہیں تاہم انتخابات کے لئے سیکیورٹی پلان کی منظوری دئیے جانے کا بھی امکان ہے۔ وفاقی کابینہ انتخابات کے حوالے سے ہونے والی اب تک کی پیش رفت کا بھی جائزہ لے گی جبکہ نگران وزیراعظم کابینہ کو اپنی ترجیحات کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔ نجی میڈیا کو کابینہ اجلاس کی کوریج کی اجازت نہیں دی گئی۔