تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:48

ماڈل ٹاوٴن کا احتجاجی کھمبا ہٹا دیا گیا،دوسرے پر خاردار تاریں

جیو نیوز - لاہور…نون لیگ کے سیکریٹریٹ کے سامنے کھڑا وہ کھمبا جو گذشتہ ایک ہفتے سے مظاہرین اور خبروں کی زینت بن رہا تھا ، بالآخر اکھاڑ دیا گیا ہے ، پول کا قصہ تمام یعنی وہ کھمبا ہی نہ رہا ،جس پر سارا تماشا تھا تین دن سے اِس پول کا ڈھول بج رہا تھا۔اب نہ رہا کھمبا ، نہ ہوگا مظاہرہ۔نہ ہوگا مظاہرہ ، نہ ہوگی گڑ بڑ۔اس سوچ نے تین دن سے مظاہرین کی بلامعاوضہ میزبانی کرنے والے کھمبے کو منطقی انجام تک پہنچادیا ، یہ کھمبا گرادیا گیا ، تین دن سے یہ کھمبا احتجاجی مظاہرین کے دھمکیوں کے کام آرہا تھا ، جبکہ اس کے ساتھ ہی قائم دوسرے کھمبے پر خاردار تاریں لگادی گئی۔ن لیگ کااجلاس تو جانے کب تک چلے لیکن کھمبے کے حفاظتی انتظامات سے پتہ چلتا ہے کہ اب یہاں احتجاجی مظاہرے نہیں چلیں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.