5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:29
کیمپس کرکٹ ورلڈ: جامعہ کراچی کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی
آج نیوز - جامعہ کراچی پاکستان نے چندی گڑھ کالج بھارت کوچار وکٹوں سے شکست دے کرکیمپس کرکٹ ورلڈ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ پریما داسا اسٹیڈیم کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ میں چندی گڑھ کالج کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پرایک سو اسی رنز اسکور کیے۔ جواب میں کراچی یونیورسٹی نے ہدف انیس اعشاریہ ایک اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ شہر قائد کے نبیل خالد نے اٹھارہ گیندوں پر اکیاون رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر گرین شرٹس کو سیمی فائنل میں پہنچادیا۔ نبیل کو ان کی دھواں دھار بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلزآج جمعے کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل ہفتے کو ہوگا۔