تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:49

عوامی مفادات کیخلاف کوئی فیصلہ نہیں کریں گے، نجم سیٹھی

آج نیوز - نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بسنت منانے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے، تفریحی سرگرمیوں میں شرکت عوام کا حق ہے، مگر عوامی مفادات کیخلاف کوئی فیصلہ نہیں کریں گے۔ لاہور میں اینکرز اور سنئیر صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی میں ردوبدل کا عمل جلد مکمل کرلیا جائے گا، غیر جانبدار افسران تعینات کئے جائیں گے۔ نگران حکومت کی اولین ترجیع شفاف اور منصفانہ عام انتخابات کا انعقاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نئے چیف سیکرٹری اور آئی جی کی تعیناتی کا عمل مکمل ہوچکا ہے، جس پر کسی کو اعتراض نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن کے وضع کردہ طریقہ کار کے مطابق ایس ایچ اوز سے لے کر افسران تک کے تبادلے ہوں گے۔ نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ احتساب کرنا عوام کا کام ہے، جو منصوبے چل رہے ہیں وہ چلتے رہیں گے۔ نگران حکومت پالیسیاں تبدیل کرنے نہیں بلکہ صرف انتخابات کرانے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے وفاق سے بات کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.