5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:59
سندھ: کل صبح 8 بجے سے سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا اعلان
آج نیوز - سندھ میں سوئی سدرن گیس نے رواں ہفتے سی این جی اسٹیشنز کی تیسری مرتبہ کل صبح آٹھ بجے سے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی چوبیس گھنٹوں کے لئے بند کرنے کا اعلان کردیا۔سوئی سدرن گیس حکام کے مطابق بھٹ گیس فیلڈ کی سالانہ مرمت شروع ہونے کی وجہ سے گیس کی سسٹم میں سپلائی کی کمی دیکھی جارہی ہے اور فیصلہ کے تحت اگلے ہفتے سے کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز ایک، ایک دن کے فرق سے چوبیس گھنٹوں کے لئے تین روز کی بندش کا پلان بنایا گیا ہے، رواں ہفتے بھی اطلاق کردیا گیا ہے۔رواں ہفتے سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو تیسری مرتبہ چوبیس گھنٹوں کی بندش کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کے تحت ہفتہ صبح آٹھ بجے سے چوبیس گھنٹوں کے لئے سی این جی اسٹیشنزبند کردئیے جائیں گے۔ اگلے ہفتے سے بھی سندھ میں سی این جی اسٹیشنز منگل، جمعرات اور ہفتے کی صبح آٹھ بجے سے چوبیس گھنٹوں کے لئے بند کئے جائیں گے۔