5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:9
مشرف کے این اے 139 قصور سے کاغذات نامزدگی مسترد
آج نیوز - پرویز مشرف کے این اے ایک سو انتالیس قصور سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔ پرویز مشرف کے خلاف جاوید قصوری ایڈووکیٹ نے چھ اعتراضات لگائے ہیں۔ اعتراض کنندہ کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا نہیں اترتے۔ پرویز مشرف پر لال مسجد آپریشن میں معصوم جانوں کے ضیاع سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب ہیں لہٰذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ ریٹرننگ افسر محمدسلیم نے اعتراض گزار کے دلائل سننے کے بعد پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے۔