تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:39

مشرف پر غداری کے مقدمہ کیلئے درخواست، سماعت پیر کو ہوگی

آج نیوز - سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواست ہائی کورٹ بار راولپنڈی کے صدر توقیر آصف کی جانب سے دائر کی گئی ۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پرویز مشرف آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا نہیں اترتے، مشرف نے آئین کو پامال کیا۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ مشرف کے خلاف آئین کے آرٹیکل سکس کے تحت کارروائی کی کائے اور وفاق حکومت کو ان کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کئے جائیں۔ سپریم کورٹ نے درخواست منظور کرتے ہوئے پیر کو سماعت مقرر کر دی۔ چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ پیر کو سماعت کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.