5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:58
اسٹیٹ بینک: قرضوں کے حوالے سے انتخابی امیدواروں کی اسکروٹنی
آج نیوز - اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے قرضوں کے حوالے سے سولہ ہزار انتخابی امیدواروں کی اسکروٹنی مکمل کرکے الیکشن کمیشن کو ارسال کردی۔ اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق آئندہ انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں میں سے سولہ ہزار امیدواروں کی الیکٹرونک کریڈٹ انفارمیش بیورو کے ذریعے بینکوں کے قرضوں اور لون ڈیفالٹرز کے بارے تفصیلی جانچ پڑتال کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انتخابی امیدواروں کی اسکروٹنی کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔ اسٹیٹ بینک حکام بینکوں کے نادہندہ امیدواروں کے بارے میں تفصیلات بتانے سے گریز کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو آئندہ انتخابات کے لئے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے بیس ہزار سے زائد امیدواروں کے کاغذات موصول ہوئے ہیں۔