5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:58
آمنہ بٹر اور نسیم صابر خواجہ اشتہاری قرارد ے دیا گیا
جیو نیوز - لاہور…سیشن کورٹ میں دہری شہریت کیس میں ملوث پیپلزپارٹی کی سابق رکن اسمبلی آمنہ بٹر اور جعلی ڈگری کیس میں ملوث مسلم لیگ ق کی سابق رکن صوبائی اسمبلی نسیم صابر خواجہ کواشتہاری قراردے دیاگیاسیشن کورٹ میں دہری شہریت اورجعلی ڈگری کیسوں کے حوالے سے مختلف کیسوں کی سماعت ہوئی۔پیپلزپارٹی کی آمنہ بٹر کو اشتہاری قراردے کر ان کی فائل داخل دفترکردی گئی۔سابق رکن قومی اسمبلی شہنازشیخ عدالت کے علم میں لائے بغیر عمرے پر روانہ ہوگئیں جس پرعدالت نے اُنہیں 15اپریل کوہرصورت حاضر ہونے کاحکم دیا۔مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی راناآصف عدالت میں پیش ہی نہ ہوئے ۔ اُنہیں بھی 15اپریل کوپیش ہونے کاحکم دے دیاگیا۔دوسری جانب جعلی ڈگری کیس میں ملوث مسلم لیگ ق کی سابق رکن صوبائی اسمبلی نسیم صابرخواجہ کواشتہاری قراردیاگیا۔الیکشن کمیشن کے وکیل کے مطابق ان کی جعلی ڈگری سے متعلق ثبوت ایک دن قبل الیکشن کمیشن کوفراہم کئے گئے تھے، وہ پیش نہ ہوئیں جس پر اُنہیں اشتہاری قراردے دیاگیا۔پیپلز پارٹی کی سابق رکن صوبائی اسمبلی ماجدہ زیدی کوبھی جعلی ڈگری کیس میں ملوث ہونے پر 8اپریل کوطلب کیاگیاہے۔