5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 12:9
وزارت پانی و بجلی اور خزانہ کی پی ایس او کو ادائیگیوں کی یقین دہانی
آج نیوز - وزارت پانی و بجلی اور وزارت خزانہ نے پی ایس او کو ایک سو پانچ ارب روپے کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ جبکہ فرنس آئل کی سپلائی یومیہ بارہ ہزار ٹن سے بڑھا کر سولہ ہزار ٹن کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت پیٹرولیم حکام کے مطابق اگلے تین ماہ کے لئے فرنس آئل کی طلب پوری کرنے کے لئے چودہ لاکھ چالیس ہزار ٹن کی ضرورت ہوگی۔ بجلی کی طلب پوری کرنے کے لئے ماہانہ چار لاکھ اسی ہزار ٹن فرنس آئل درکار ہوگا۔ ماہانہ فرنس آئل کی سپلائی کے لئے پینتیس ارب روپے کے اخراجات ہوں گے۔